ھفتہ, 20 اپریل 2024


وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یاسر شاہ کو مبارک باد۔

 

 

وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دی ہے ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ 'یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیاعمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو اسٹار پرفارمنس قرار دیتے ہوئے مزید لکھا کہ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھایاد رہے کہ گزشتہ روز یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 200 وکٹیں حاصل کرنے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment