ھفتہ, 20 اپریل 2024


ہربجھن سنگھ نے وسیم اکرم سے معافی کیوں مانگی؟؟

 

:پاکستان اور بھارت کا میچ جب بھی ہوا، اپنے پیچھے بہت سی یادیں چھوڑ گیا، جس میں سے کچھ تلخ اور کچھ خوشگوار ٹھہریں ونکاتیش پرساد اور عامر سہیل کے درمیان ہونے والی تلخی سے لے کر محمد عامر اور ویرات کوہلی کے درمیان کشیدگی تک کئی ایسی مثالیں ہیں، جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک دوسرے کی مخالفت کرتے ہوئے کچھ زیادہ ہی آگے نکل گئے
تلخی کے واقعات کے برعکس بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ نے ایک ایسا واقعہ سنایا، جسے سن کر کرکٹ شائقین بے اختیار ہنسنے پر مجبور ہو گئے۔
یہ واقعہ ان کے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا ہے، جب ایک بار انہوں نے پاکستان کے سپر اسٹار باؤلر وسیم اکرم کو چوکا مارا، لیکن چوکا مارتے ہی اپنی اس حرکت پر معافی بھی مانگ لی۔
ہربچن کہنا ہے کہ وسیم بھائی میرے ہیرو تھے اور یہ میرا تیسرا یا چوتھا ٹیسٹ میچ تھا۔ ان کے خلاف کھیلنا میرے لئے بہت بڑی بات تھی۔ میں ان کے سامنے بیٹنگ کرتے ہوئے خوفزدہ تھا۔ نجانے کس طرح میں نے اپنا بلا ان کی گیند سے ٹچ کیا اور یہ چوکا ہوگیا۔ واپس مڑتے ہوئے گویا وہ کہہ رہے تھے ‘اوہ تیری۔۔۔’ جس پر میرا ردعمل تھا ‘پا جی غلطی ہو گئی

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment