Print this page

پاکستان پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی کا خواہش مند:

 

پاکستان پی ایس ایل کی کامیابی کے بعد آسٹریلوی ٹیم کی میزبانی کا خواہش مند: ل

اور آسٹریلیا کے درمیان ۹۱ مارچ سے ۵ ون ڈے میچز کی سیریز یو اے ای میں طے ہے۔تاہم پی سی بی کی خواہش ہے کہ اس سیریز کے ۲ میچز پاکستان میں کھیلے جائیں۔ذرائع کے مطابق چند ہفتے قبل جب کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مثبت رد عمل دیتے ہوئے اپنی سیکوریٹی ٹیم پاکستان بھیجنے کا عندیہ دیا تھا۔آسٹریلیا نے آخری بار ۸۹۹۱ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

دوسری جانب پاکستان میں موجود آسٹریلین ہائی کمیشن نے بھی پاکستان کی موجودہ سیکیورٹی صورت حال پر اپنی رپورٹ بھجوانی ہے جو آسٹریلوی ٹیم کے ممکنہ دورہ پاکستان کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہوگی۔ اس حوالے سے آسٹریلوی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈمسن نے پی سی بی کی ایک تقریب میں سیکیورٹی صورت حال کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حالات پہلے سے بہت بہتر ہیں۔ وہ اپنی حکومت کو رپورٹ دے سکتی ہیں تاہم ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور کرکٹ آسٹریلیا نے کرنا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں