Print this page

چھٹی ٹیم کی قیمت 5ملین ڈالر سے بڑھنے کا امکان

 

.لاہور: پی ایس ایل چھٹی ٹیم کی قیمت علی ترین کی پہنچ سے باہر ہونے لگی۔گزشتہ ایونٹ کا حصہ بننے والی نئی ٹیم کے مالکان کی ہمت ایک سال بعد ہی جواب دے گئی تھی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر معاہدہ ختم ہوگیا،

نئے مالک کی تلاش کے لیے پی سی بی کی جانب سے کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے، فرنچائز خریدنے کے امیدواروں کو 18 دسمبر تک کاغذات جمع کرانے تھے لیکن بعد ازاں حتمی تاریخ ایک روز آگے بڑھا دی گئی۔

ٹیکنیکل پروپوزل کا جائزہ بدھ کو لیا جائے گا،فنانشل بڈز اگلے روز کھولی جائیں گی۔واضح رہے کہ فرنچائز کے خریداروں میں پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین کو مضبوط امیدوار خیال کیا جا رہا تھا تاہم اب ان کی جانب سے تحفظات سامنے آئے ہیں۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں