Print this page

یو ایس اوپن اسکواش میں 2پاکستانی کھلاڑیوں کی فائنل میں رسائی

 

بوسٹن: یوایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں دو پاکستانی کھلاڑی حمزہ خان اور حمام احمد فائنلز میں پہنچ گئے۔

امریکی شہر بوسٹن میں جاری یوایس اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کےسیمی فائنلز میں انڈر 13 سیمی فائنل میں پشاور سے تعلق رکھنے والے حمام احمد نے امریکا کے احمد حق کے خلاف کامیابی پائی، ان کا اسکور 7-11 ، 6-11 اور 9-11 رہا۔ فائنل میں اب ان کا مقابلہ بھارتی روہن گاندھی سے ہوگا۔

انڈر 15 کیٹگری کے سیمی فائنل میں پشاور ہی کے حمزہ خان نے ٹاپ سیڈ میکسیکو کے سوسا فیڈریکو کو ہرایا، اس میچ کا اسکور 5-11، 9-11 اور 5-11 رہا۔ ٹرافی کے لیے میچ میں اب حمز ہ خان کا امریکی کھلاڑی کرینی سے مقابلہ ہوگا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں