جمعرات, 25 اپریل 2024


میتھیوز نے مصباح کی یاد تازہ کردی

 

ویلنگٹن: ویلنگٹن ٹیسٹ میں سری لنکن آل راؤنڈر انجیلو میتھیوز نے سنچری کے بعد پش اپس لگا کر مصباح الحق کی یاد تازہ کر دی۔

انجیلو میتھیوز کو سابقہ سلیکشن کمیٹی نے گزشتہ ماہ فٹنس مسائل کو جواز بنا کر ون ڈے سیریز کیلیے منتخب نہیں کیا تھا، اب انھوں نے کیویز کیخلاف ٹیسٹ میں جیسے ہی 100 رنز مکمل کیے10پش اپس لگا کر بتایا کہ وہ اب بھی تھکے نہیں اور مکمل فٹ ہیں،

اس کے بعد انھوں نے ڈریسنگ روم کی طرف مسلزدکھانے کااشارہ کیا، حالانکہ اس وقت وہ پوری آستین کی شرٹ پہنے ہوئے تھے، یہ ان کا کوچ چندیکا ہتھوراسنگھے کو بھی جواب تھا جو انھیں ڈراپ کرنے کے فیصلے میں شامل رہے تھے۔واضح رہے کہ 2016 کے انگلینڈ سے لارڈز ٹیسٹ میں سنچری کے بعد پاکستانی کپتان مصباح الحق نے پش اپس لگائے تھے، میچ جیتنے پر پوری ٹیم نے ایسا کیا، یہ سخت ٹریننگ کرانے والے آرمی ٹرینرز کو گرین کیپس کا خراج تحسین تھا۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment