جمعہ, 19 اپریل 2024


آئی پی ایل میں غیر معروف مسٹری اسپنر 2۔1ملین ڈالرز میں فروخت

 

جے پور: آئی پی ایل کی نیلامی میں غیرمعروف مسٹری اسپنر ورون چکرورتی سب کو پیچھے چھوڑ گئے۔ماضی میں لیگ گروپ مقابلوں میں نظرانداز کیے جانے والے بولر ورون چکرورتی کو کنگز الیون پنجاب نے 1.2ملین ڈالر میں خریدا ہے،

ان کی بنیادی قیمت صرف 28,400ڈالر رکھی گئی تھی۔بھارتی پیسر جادیو اناڈکٹ کو بھی راجستھان رائلز نے ورون کے برابر رقم دے کر خریدا،

کارلوس بریتھ ویٹ کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 707150ڈالرز میں حاصل کی ہیں جب کہ شیمرون ہٹمائر کے رائل چیلنجرز بنگلور نے 594195ڈالرز دام لگائے۔کنگز الیون پنجاب نے سام کیورن کو 283460ڈالرز میں لیا اور حیدرآباد سن رائزرز نے جونی بیئراسٹو کی قیمت 311982لگائی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment