جمعرات, 25 اپریل 2024


پاکستان ہاکی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری

 

ہاکی ورلڈ کپ میں خراب کارکردگی کے باوجود پاکستانی ٹیم کی رینکنگ میں بہتری آگئی۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کی جانب سے جاری رینکنگ کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم بلجیئم نے دو درجے ترقی کرتے ہوئے آسٹریلیا سے پہلی پوزیشن چھین لی ہے

۔سیمی فائنل میں شکست کھاکر ٹائٹل کے دفاع میں ناکام رہنے والی آسٹریلوی ٹیم دوسرے اور رنز اپ نیدرلینڈز ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہے۔ارجنٹائن دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہے۔

بھارت پانچویں، جرمنی چھٹے اور انگلینڈ ساتویں نمبر پر ہے۔ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں شکست کھاکر باہر ہونے والی پاکستانی ٹیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے اور وہ تیرہویں سے بارہویں نمبر پر آگئی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment