ھفتہ, 20 اپریل 2024


جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے ٹیسٹ سے معطل ہوگئے

کیپ ٹاﺅن: سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جنوبی افریقی کپتان فاف ڈوپلیسی اگلے ٹیسٹ سے معطل ہوگئے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف جوہانسبرگ میں شیڈول تیسرا میچ نہیں کھیل پائیں گے۔ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران ان کی ٹیم مقررہ وقت سے ایک اوور پیچھے رہی جس کی وجہ سے ان پر 20 جبکہ باقی کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد جرمانہ کیا گیا۔ یہ چونکہ 12 ماہ کے دوران ڈو پلیسی کی جانب سے اوور ریٹ کی دوسری خلاف ورزی ہے، اس لیے انھیں ایک میچ سے معطل کردیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ گزشتہ برس 17 جنوری کو بھارت کے خلاف سنچورین ٹیسٹ میں بھی سلو اوور ریٹ کا شکار ہوئے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment