جمعرات, 25 اپریل 2024


پی ایس ایل4 کی آن لائن ٹکٹیں فروخت

لاہور: پی ایس ایل 4 کے دبئی میں میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔

پی ایس ایل 4 کے میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز کر دیا گیا ہے، مختلف کیٹیگریزکی ٹکٹوں کے نرخ 20 سے 290درہم تک رکھے گئے ہیں، افتتاحی تقریب 14فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگی جب کہ اسی روز پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی۔
دبئی میں پہلے مرحلے کے میچ 17فروری تک مکمل ہونے ہیں، دوسرا مرحلہ 26فروری سے یکم مارچ تک جاری رہے گا۔
یاد رہے کہ جنرل اسٹینڈ کا عام دنوں کا سنگل اور ڈبل میچز کے لیے ٹکٹ 20، ویک اینڈ پر 40درہم میں دستیاب ہوگا، دیگر اسٹینڈز کے عام دنوں اور ویک اینڈ کے سوا سنگل یا ڈبل میچ ٹکٹوں کے نرخوں میں بھی فرق رکھا گیا ہے، سب سے مہنگا ٹکٹ پلاٹینم کیٹیگری کا 290درہم میں دستیاب ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment