جمعرات, 25 اپریل 2024


پی سی بی نےفرنچائززکو لیٹ سرچارجزکی دھمکی دےدی

 

 پی سی بی نے فرنچائزز کو لیٹ سرچارجزکی دھمکی دے دی۔

پی ایس ایل فور کے آغاز میں اب محض22 دن باقی ہیں مگر فرنچائزز نے اپنے واجبات پی سی بی کو ادا نہیں کیے، فرنچائز فیس کی مد میں بھی ادائیگیاں مکمل نہیں ہوئیں، بعض ٹیموں نے پوسٹ ڈیٹڈ چیک دیے ہیں، ان میں سے  سے ایک باؤنس بھی ہو گیا تھا، جس پر بورڈ نے ایف آئی آر درج کرانے کا عندیہ دیا مگر لیگ کی بدنامی کے ڈر سے ایسا نہیں کیا، فرنچائزز پر پلیئرز فیس کی آدھی رقم اور ہوٹل وغیرہ کے اخراجات بھی واجب الادا ہیں۔

گورننگ کونسل کی گزشتہ میٹنگ میں چیئرمین احسان مانی نے ان پر زور دیا تھا کہ فوری طور پر اپنے واجبات ادا کریں مگر تاحال ایسا نہیں ہو سکا۔

ذرائع کے مطابق اب بورڈ نے واضح کر دیا کہ یومیہ بنیادوں پر لیٹ سرچارجز وصول کیے جائیں گے۔ یہ بات معاہدے کا حصہ مگر بعض ٹیموں نے اس پر اعتراض کیا ہے، ان کے مطابق وہ خاصا نقصان برداشت کر رہی ہیں ایسے میں تاخیرکوئی غیرمعمولی بات نہیں ہے، پی سی بی مزید تھوڑا وقت دے تمام واجبات ادا کر دیں گے۔

دوسری جانب اسپانسر شپ کے حصول میں بعض ٹیموں کو کامیابی مل گئی جبکہ چند ابھی تک تلاش میں سرگرداں ہیں، کچھ نے دیگر پر یہ بھی الزام لگایا کہ انھوں نے کم قیمت پر ڈیل کر کے ان کی مارکیٹ خراب کر دی ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کا آغاز 14 فروری کو دبئی میں ہوگا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment