منگل, 23 اپریل 2024


ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا

نیپئر: ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنا کر برائن لارا کا ریکارڈ توڑ دیا۔ھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ رنز کی دوڑ میں سابق ویسٹ انڈین سپر اسٹار برائن لارا کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں جیسے ہی کوہلی نے 21 رنز مکمل کیے وہ زیادہ رنز اسکور کرنے والے پلیئرز کی فہرست میں دسویں نمبر پر پہنچ چکے تھے۔یاد رہے کہ لارا نے 299 میچز میں 40.48 کی اوسط سے 10 ہزار 405 رنز بنائے،30 سالہ کوہلی 220 میچز میں 59.68 کی اوسط سے 10430رنز بناکر ان سے آگے نکل گئے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment