منگل, 16 اپریل 2024


ورلڈ کپ میں کپتانی برقرار، شعیب ملک، حفیظ، اظہر اور فیصل اقبال کی سرفراز کو مبارکباد

 

لاہور: سرفراز احمد کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا ورلڈ کپ تک کپتان بنائے جانے کے بعد ساتھی کرکٹرز سمیت شائقین کی طرف سے سوشل میڈیا پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
جنوبی افریقہ میں موجودگرین شرٹس کی قیادت کرنے والے شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ تک کپتان بننے پر مبارک ہو، امید کرتا ہوں کہ ہم ماضی کی طرف اس بار بھی انگلینڈ میں ورلڈ کپ جیتنے میں کامیاب ہوں۔
جواب میں سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ شعیب بھائی شکریہ، محمد حفیظ نے لکھا کہ میرے اور تمام کھلاڑیوں کی طرف سے آپ کو مبارکباد، نسل پرستانہ فقرہ کہنے پر سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بنانے والے شعیب اختر نے بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ تک کپتان بننے پر مبارکباد، ٹیم کو فتوحات کی راہ پر گامزن کرکے ٹرافی پاکستان لاو¿۔
اظہر علی نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی طرح ورلڈ کپ بھی ضرور پاکستان لائے گی، فیصل اقبال سمیت دوسرے ساتھی کھلاڑیوں اور شائقین نے بھی سرفراز کو مبارکباد کے پیغامات دیے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment