Print this page

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ویمنز ون ڈے سیریز کل شروع ہوگی

 

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے سلسلے میں ون ڈے سیریز کا پہلا میچ جمعرات کو دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا مقابلہ اسی وینیو پر ہفتہ اور تیسرا پیر کو ہوگا۔
ٹرافی کی تقریب رونمائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہا کہ کراچی میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں مجموعی طور پر گرین شرٹس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، آخری میچ جیتنے سے پلیئرز کے اعتماد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کا کمبی نیشن زیادہ بہتر ہے، ٹیم سیریز کا فاتحانہ آغاز کرنے کے لئے پرعزم ہے، اسپنرز ہماری اصل طاقت ہیں، پیسرز ایمن انور، ڈیانا بیگ اور عالیہ ریاض بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہیں، اس شعبے میں مزید بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ویسٹ انڈین کپتان سٹیفنی ٹیلر نے کہا کہ اچھی تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں، مہمان پلیئرز اچھی فارم میں ہیں، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں