ھفتہ, 20 اپریل 2024


خبردار! بھارت انکار نہ کرنا

لاہور: آئی سی سی ویمنز ون ڈے چیمپئن شپ میں پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے انکار بھارت کو مہنگا پڑسکتا ہے۔

گرین شرٹس نے ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح سے چوتھی پوزیشن حاصل کرلی، اگر بھارت 2017 کی طرح اس بار بھی باہمی سیریز کھیلنے سے انکار کرے تو6 پوائنٹس سے محروم اور یہ سب گرین شرٹس ویمنز کو مل جائیں گے،قواعد کی رو سے چیمپئن شپ کی ٹاپ 4 اور میزبان ٹیم نیوزی لینڈ ویمنز ورلڈ کپ 2021 کیلیے براہ راست کوالیفائی کریں گی۔

اگر بھارتی ٹیم نے 6 پوائنٹس گنوائے تو اسے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑے گا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment