جمعہ, 19 اپریل 2024


پاکستان میں ہونے والے 8 میچیز کی ٹکٹ کی فروخت کاآغاز

 

پی ایس ایل کے پاکستان میں ہونے والے 8 میں سے تین میچز لاہور اور فائنل سمیت پانچ میچز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے ٹکٹس آج سے فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ کراچی کے 27 اور لاہور کے 12 مقررہ سینٹرز سے ٹکٹس حاصل کرسکیں گے، پی ایس ایل کے تمام ٹکٹس کوریئر سروس 'ٹی سی ایس' کے مختص کردہ سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔ کالیفائرز میچ کے ٹکٹس کی مالیت 500 روپے سے 3 ہزار روپے تک ہے جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میچ کے ٹکٹس 500 سے 8 ہزار روپے تک ہیں۔ اس سے قبل میچز کے آن لائن ٹکٹس بھی فروخت کے لیے پیش کیے گئے تھے جو مجموعی ٹکٹوں کا 20 فیصد تھا، ایسے شائقین جو آن لائن ٹکٹ بُک کروا چکے ہیں انہیں مقررہ سینٹر پر جاکر اپنا ٹکٹ وصول کرنا ہوگا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment