Print this page

ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف

کراچی: پی ایس ایل میں کراچی میں کھیلے جارہے تیسرے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 141 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ملتان کی بیٹنگ جاری ہے۔
 
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر پہلے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے تو فخرزمان اور رکی ویسل نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ویسل صرف 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد سہیل اختر بیٹنگ کے لیے آئے لیکن محمد عباس نے انہیں بھی 5 رنز پر پویلین واپس بھیج دیا۔
 
حارث سہیل بھی 7 رنز بنانے کے بعد شاہد آفریدی کا شکار بنے، یہ پی ایس ایل میں حاصل کی جانے والی ان کی پاکستان میں پہلی وکٹ ہے، اس دوران فخرزمان بھی اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد آفریدی کا شکار بنے وہ 53 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ سعد علی بھی صرف 8 رنز کے مہمان ثابت ہوئے
 
ڈیوڈ ویزے نے 30 رنز کی اننگز کھیلی اور گنارتنے 12 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عباس نے 3، شاہد آفریدی 2، محمد الیاس اور کرس گرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں