جمعرات, 18 اپریل 2024


آج کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان گھمسان کی جنگ ہو گی

کراچی : پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ٹاکرا ہوگا۔
 
کراچی کنگزاوراسلام آباد یونائیٹڈ پہلے ایلیمینیٹرمیں آج مدمقابل ہوں گے، فاتح ٹیم فائنل میں رسائی کے لیے جمعہ کو پشاور زلمی پنجہ آزمائی کرے گی۔
 
کراچی کنگز اوراسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ شام 7 بجے کھیلے جائے گا، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پُرعزم ہیں۔
 
پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کوالیفائر میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی تھی۔
 
پشاور زلمی 187 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز ہی بناسکی تھی۔
 
پی ایس ایل 4 کوالیفائنگ میچ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد گلیڈی ایٹرز کی فتح
 
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کو 71 رنز کی اننگز اور شاندار آخری اوور کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔
 
واضح رہے کہ شین واٹسن پی ایس ایل 2019 میں سب سے زیادہ رنز کرنے والے کھلاری بھی بن گئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment