Print this page

کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، شین واٹسن

اسپورٹس: آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شین واٹسن نے کہا ہے کہ آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا۔
 
یہ بات انہوں نے کراچی میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، شین واٹسن کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسری بار فائنل میں پہنچی.
 
اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی، میچ کا آخری اوور دینا سرفراز کا فیصلہ تھا، پچھلے تین ماہ سے بالنگ نہیں کررہا.
 
پی ایس ایل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کرکٹ کا بہت جنون ہے، ماحول بھی بہت زبردست ہے، کراچی میں شائقین کا جوش ع خروش دیکھ کر حیرت ہوتی ہے، کراچی کی وکٹیں بیٹنگ کیلئے سازگار ہیں، بیٹنگ میں بہت مزا آتا ہے،14سال بعد پاکستان کا دورہ بہت یادگار رہا ہے.
 
شین واٹسن کا مزید کہنا تھا کہ عمر اکمل میچ ونر اور ٹی 20کا بہترین کھلاڑی ہے، وہاب ریاض نے2015ورلڈ کپ میں کئی باؤنسرز کئے اور شاندار بالنگ کی تھی لیکن وہاب ریاض نے آج ایک ہی باؤنسر کیا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں