جمعہ, 19 اپریل 2024


سری لنکن سابقہ کرکٹ کوچز کےکو مشکالات کا سامنا

اماراتی کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے اپنی اینٹی کرپشن کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سری لنکا کے دوسرے کوچ کو بھی برطرف کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے 'اے پی' کی رپورٹ کے مطابق اَوشکا گوناوردنے کو دسمبر 2017 میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ٹی 10 لیگ کے حوالے سے 2 الزامات کا سامنا ہے۔ لیگ میں سری لنکا کے کوچ اوشکا گوناوردنے کے خلاف الزامات میں بدعنوانی کو اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے سامنے نہ لانے کا الزام بھی شامل ہے۔ لیگ کے باؤلنگ کوچ نوان زوئےسا جنہیں گزشتہ سال اکتوبر میں 3 الزامات کے بعد برطرف کیا گیا تھا، ان پر بھی آج ایک اضافی الزام عائد کیا گیا جس میں اے سی یو کی جانب سے کی جانے والی تحقیقات میں بغیر کسی وجہ کے تعاون میں ناکامی یا مسترد کرنا شامل ہے۔ دونوں سری لنکن کھلاڑیوں کو ان الزامات کا جواب دینے کے لیے 14 روز کا وقت دیا گیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق گورننگ باڈی نے ای سی بی کی جانب سے نوان زوئےسا پر ٹی 10 لیگ کے شرکا کے لیے ای سی بی کے اینٹی کرپشن ضوابط کی خلاف ورزی کے 4 الزامات عائد کیے، جبکہ اوشکا گوناوردنے پر 2 الزامات عائد کیے گئے۔ بیان میں بتایا گیا کہ ای سی بی نے ٹورنامنٹ میں اپنے ضوابط کی پاسداری کے لیے آئی سی سی کی خدمات حاصل کی تھی، جس کی وجہ سے آئی سی سی نے ای سی بی کی جانب سے یہ الزامات عائد کیے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment