جمعہ, 19 اپریل 2024


ثنامیردنیاکی سب سےکامیاب ویمنزون ڈےاسپنر بن گئیں

قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنامیر نے دنیا کی سب سے کامیاب ویمنز ون ڈے اسپنر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

ثنا میر نے دنیا کی سب سے کامیابی خاتون اسپنر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے، وہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں میزبان پلیئر سنی لوئس کو آئوٹ کرکے اس مقام پر پہنچیں، یہ ان کی 118 ویں میچ میں 147 ویں ون ڈے وکٹ تھی، جس کی وجہ سے انھوں نے ویسٹ انڈیز کی انیسہ محمد اور آسٹریلیا کی لیزا استھالیکر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے، آل ٹائم فہرست میں وہ اب تیسرے نمبر پر آگئی ہیں جب کہ ان سے آگے بھارت کی جھولان گوسوامی ( 218) اور آسٹریلیا کی کیتھرین فٹزپیٹرک (180) موجود ہیں۔

اس وقت ثنامیر آئی سی سی ویمنز بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں تاہم پیر کے روز جب نئی ریکنگ جاری ہوگی تو اس میں ان کی ترقی کا امکان ہے، وہ گذشتہ برس اکتوبر میں آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر فائز ہونے والی پاکستان کی پہلی بولر بھی بنی تھیں۔ کامیاب ترین خاتون ون ڈے اسپنر بننے پر آئی سی سی نے بھی ثنامیر کو مبارکباد دی۔

ثنا میر نے ایک روزہ ڈیبیو اپنی 20 ویں سالگرہ سے کچھ دن قبل سری لنکا کے خلاف ایشیا کپ میچ میں کیا تھا، موجودہ چیف سلیکٹر اور ثنامیر کی سابق کپتان عروج ممتاز نے بھی انہیں اس اعزاز پر مبارکباد دی ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment