بدھ, 24 اپریل 2024


شیڈول میچ سےپاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کاآغازکرےگی

چیف سلیکٹر انضمام الحق آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے لئے 15 رکنی حتمی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کریں گے۔

ذرائع کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ کے لئے اب محمد عامر، آصف علی اور وہاب ریاض کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیگ اسپنر شاداب خان پہلے سے ورلڈ کپ اسکواڈ پلان کا حصہ ہیں۔ فاسٹ بولنگ ڈیپارٹمنٹ کو مضبوط کرنے کے لیے وہاب ریاض کے ساتھ سلیکشن کمیٹی نے عثمان شنواری کا نام بھی تجویز کیا ہے۔ تاہم وہاب ریاض کو انگلینڈ روانگی کا ٹکٹ ملنے کا زیادہ امکان ہے۔

یاد رہے کہ لیگ اسپنر شاداب خان کو ورلڈکپ کے اعلان کردہ ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیاگیا تھا تاہم بلڈ وائرس کی وجہ سے وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے، ان کی جگہ یاسر شاہ نے پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی حتمی ٹیم منتخب کیے جانے کے حوالے سے چیف سلیکٹر آج قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کریں گے۔ مجموعی طور پر انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے والی ٹیم میں سے 4 تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ورلڈ کپ سے پہلے پاکستانی ٹیم نے 24 اور 26 مئی کو دو وارم اپ میچز کھیلنا ہے ، 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹرینٹ برج میں شیڈول میچ سے پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment