جمعرات, 25 اپریل 2024


ورلڈ کپ 2019،شاہین اوربھارتی سورماآج ٹکرائیں گے

 اولڈ ٹریفورڈ: کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ہوگا۔

کرکٹ ورلڈکپ کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے تاہم بارش کے باعث میچز منسوخ ہونے سے شائقین کرکٹ کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا تھا تاہم آج کرکٹ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا مقابلہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے جارہا ہے۔

کرکٹ ورلڈکپ کے اہم میچ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا مقابلہ آج اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں ہوگا، دونوں ٹیموں نے مقابلے کے لیے کمر کس لی ہے جب کہ شائقین کرکٹ بھی میچ کا بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے کھیلا جائے گا جب کہ میچ کے دوران بارش کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔

کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اب تک 4 میچز کھیل چکا ہے، پہلے میچ میں قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کہ دوسرے میچ میں شاہینوں نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست سے دوچار کیا، سری لنکا سے تیسرا مقابلہ بارش کی نذر ہوگا جب کہ آخری میچ میں آسٹریلیا نے فتح حاصل کی تھی۔

بھارتی ٹیم اب تک ایونٹ میں 3 میچز کھیل کر ناقابل شکست رہی ہے، پہلے میچ میں بھارت نے جنوبی افریقا اور دوسرے میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی جب کہ نیوزی لینڈ سے مقابلہ بارش کی نذر ہوگیا تھا۔

ورلڈکپ مقابلوں میں پاکستان بھارت کے خلاف اب تک ایک بھی کامیابی حاصل نہیں کرسکا ہے، انگلینڈ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچز میں بھارت نے 3 اور گرین شرٹس نے 2 جیتے ہیں جن میں سے آخری چیمپئنز ٹرافی کا فائنل تھا، پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اولڈ ٹریفورڈ میں پہلی اور آخری بار 20سال قبل ورلڈکپ 1999میں مد مقابل ہوئی تھیں، اس میچ میں بھارت نے کامیابی حاصل کی تھی

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment