جمعہ, 19 اپریل 2024


لاہور:تنقید کرنے والوں کو کوئی نہیں روک سکتا، میں سخت محنت کرتا ہوں،امام الحق

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہ انضمام الحق کا بھتیجا میڈیا نے ہی کہا تھا، میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، تنقید کرنے والوں کو روک تو نہیں سکتا۔ بابر اعظم نے کہا کہ کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے۔
 
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر بابر اعظم اور امام الحق نے ورلڈ کپ میں شرکت کو یادگار تجربہ قرار دیا۔
 
بابر اعظم نے بتایا کہ پہلا ورلڈکپ تھا اور کافی کچھ سیکھا ہے،کافی غلطیاں بھی ہوئیں۔ انھوں نے کہا کہ وکٹ دیکھ کر پلان کرنا پڑتا ہے کہ کون سی ٹیم کھلانی ہے،اس حوالے سے کپتان اور کوچ فیصلہ کرتے ہیں کہ کس کو کھلانا ہے یا نہیں۔
 
ون ڈاؤن بیٹسمین کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کپتان کا فیصلہ پی سی بی نے کرنا ہے،کھلاڑی صرف اپنا ہارڈ ورک کرتے ہیں۔
 
امام الحق نے کہا کہ انشاء اللہ غلطیوں سے سیکھوں گا، میرا مستقبل نہ میں بتاسکتا ہوں اور نہ آپ لوگ بتاسکتے ہیں، اللہ کی مرضی ہوگی تو ٹیم میں رہوں گا۔
 
اوپنر امام الحق نے کہا کہ میرا کام پرفارم کرنا ہے، باقی بورڈ کا کام ہے،جس طرح ہم ورلڈکپ کیلئے گئے تھے باقی ٹیمیں بھی آئیں تھیں،بدقسمتی سے پاکستان اچھا نہیں کھیل سکا، پہلے میچ کے بعد ٹیم کے کھلاڑی بہت افسردہ تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment