Print this page

پاکستان کےخلاف سری لنکن ٹیم میں کون کون شامل

سری لنکا: سری لنکن کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کیلئے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سری لنکن وزیر کھیل ہرین فرنینڈو نے اس کی منظوری دیدی ہے۔
 
تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ون ڈے ٹیم کی قیادت لاہیرو تھریمانے کے سپرد کی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، دسون شناکا، مینود بھانوکا، اینجلو پریرا، وانیندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، ایسورا اوڈانا، کسون راجیتھا اور لاہیرو تھریمانے شامل ہیں۔
 
 تھسارا پریرا اور نیروشن ڈکویلا کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے  این او سی سے محروم
 
ٹی 20 سکواڈ کی قیادت دسون شناکا کو سونپی گئی ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں دنوشکا گوناتھیلاکا، سدیرا سمارا وکراما، اویشکا فرنینڈو، اوشادا فرنینڈو، شیہان جے سوریا، اینجلو پریرا، بھنوکا راجا پاکشا، مینود بھانوکا، لاہیرو مادوشانکا، وانیندو ہسارانگا، لکشن سنداکن، نووان پرادیپ، ایسورا اوڈانا، کسون راجیتھا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں
 
واضح رہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم 25 ستمبر کو پاکستان پہنچے گی اور27 ستمبر سے 9 اکتوبر کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل اور تین ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی

پرنٹ یا ایمیل کریں