بدھ, 24 اپریل 2024


پاکستان سپرلیگ کےحوالےسے چیئرمین کادوٹوک جواب

لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے ایک انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ پی ایس ایل کی پاکستان سے منتقلی کا کوئی امکان نہیں ہے، ہم نے فرنچائزز سے مشاورت کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا تھا جبکہ لیگ اچھی ساکھ کی حامل ہے اور امید ہے کہ غیر ملکی اسٹارز بھی آئیں گے ، ایونٹ کیلئے ملتان اور راولپنڈی کےا سٹیڈیمزوقت پر تیار ہو جائیں گے۔
 
احسان مانی نے چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصباح الحق پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کپتان رہے ہیں، وہ بطور چیف سلیکٹر اورہیڈ کوچ بھی کارآمد ثابت ہوں گے، مکی آرتھر ٹیم کے ساتھ جذباتی طور پر بھی بہت جڑے ہوئے تھے، جیتنے پر ان کی خوشی اور شکست پر غم چھپائے نہیں چھپتا تھا مگر وہ ٹیم کو لفٹ نہیں کر سکے۔
 
احسان مانی نے کہا کہ بھارت سے ہم کسی بھی جگہ کھیل سکتے ہیں البتہ وہاں سیریز کیلئے جانا ابھی ممکن نہیں، سری لنکا سے کہا ہے کہ کم از کم ایک ٹیسٹ کھیلنے کیلئے ٹیم کو پاکستان بھیجیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment