Print this page

ہمیں اپنی خامیوں پربہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ مصباح الحق

 
 
 
 
 
 
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے کہا ہے کہ تین سال صبر کیا تھوڑا اور کرلیں میری پہلی سیریز تھی۔
 
قومی ٹیم کی سری لنکا کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست پر مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے دو میچز میں کارکردگی نہیں دکھائی تو ٹیم ایکسپوز ہوگئی، ہار تو کبھی بھی اچھی نہیں ہوتی ہے۔
 
مصباح الحق نے کہا ہے کہ ایسی ٹیم سے ہارنا جس کے پورے کھلاڑی نہ آئیں افسوسناک ہے، ہمیں اپنی خامیوں پربہت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل کی پرفارمنس پورے سال بہترین رہی ہے، جوابدہ ہوں ٹیم بنانے میں وقت درکار ہے، سری لنکن ٹیم اچھی کھیلی ہمیں بولنگ پر توجہ دینا ہوگی۔
 
انہوں نے کہا کہ شاداب دباؤ میں ہے اس کی فارم بھی واپس لانے کی ضرورت ہے، سیریز کے بعد ڈومیسٹک ٹی ٹوینٹی ٹورنامنٹ ہونے جارہا ہے، ڈومیسٹک ٹورنامںٹ اہمیت کا حامل ہوگا۔
 
دونوں میچ میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، سرفراز کا اعتراف
 
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ہم نے دونوں میچز میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، کچھ ایریاز میں بہتری کی ضرورت ہے، سری لنکن ٹیم کو جیت پر مبارک باد دیتا ہوں۔
 
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ہم نے رن آؤٹ کیے، ہم نے مڈل اوورز میں وکٹ نہ لے کر غلطیاں کیں۔
 
واضح رہے کہ سری لنکا نے پاکستان کو تین میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز میں 2-0 سے شکست دی ہے، 183 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 147 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سیریز کا آخری میچ 9 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں