Print this page

میں دنیا کا واحد بولر ہوں،محمد عرفان

 
 
 
 
 
 
 
لاہور : قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عرفان نے کہا ہے کہ لمبے قد کی وجہ سے فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں، کوشش یہی ہے کہ جو خامیاں ہیں انہیں دور کروں۔
 
 دنیائے کرکٹ کے طویل و القامت فاسٹ بولر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ وہ خراب پرفارمنس کی وجہ سے پاکستان ٹیم سے ڈراپ نہیں ہوئے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے علاوہ پی ایس ایل اور سی پی ایل کی پرفارمنس گرین ٹیم کا حصہ بننے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔
 
اگر طویل القامت ہونے کی وجہ سے گرنے یا جھکنے سے فٹ یا ان فٹ کا فیصلہ کوئی کرتے ہے تو درست نہیں۔ میرا مقابلہ کسی سے نہیں دنیا میں واحد بولر ہوں جس کا قد سات فٹ دو انچ ہے۔
 
کوشش یہی ہے کہ جو خامیاں ہیں انھیں دور کروں۔ میں اپنے قد کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بیٹسمینوں کو باؤنسر مار سکتا ہوں۔
 
واضح رہے کہ فاسٹ بولر محمد عرفان کو اس بات کا دکھ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے اور وہ سری لنکا کیخلاف ون ڈے یا ٹی ٹوئنٹی سیریز نہیں کھیل سکے ہیں، وہ دعاگو ہیں کہ مستقبل میں ٹیسٹ کرکٹ بھی پاکستان میں شروع ہوجائے۔
 
دریں اثناء فٹنس کے حوالے سے کیے جانے والے سوال پر محمد عرفان نے کہا کہ ابتدائی مرحلے میں وہ فٹنس مسائل سے دوچار رہ چکے ہیں لیکن امریکا کے باسکٹ بال کھلاڑی سے ملنے والی ٹریننگ اب تک فائدہ پہنچا رہی ہے جس کی وجہ سے وہ خود کو کافی فٹنس کافی محسوس کرتے ہیں۔
 
ڈائٹ پلان کے حوالے سے بتایا کہ دوسروں کے برعکس میں زیادہ کھانا کھاتا ہوں کیونکہ بلند قامد ہونے کی وجہ سے بھوک زیادہ لگتی ہے۔
 
ایک سوال کے جواب میں فاسٹ بالر نے بتایا کہ پروٹین اور کیلشیئم کا لیول برقرار رکھنے کیلئے دن بھر میں چار کلو دودھ پیتا ہوں، ہر دو گھنٹے بعد پھل بھی بڑی مقداد میں کھانا پڑتا ہے۔ اللہ تعالی رزق دے رہا ہے اس لیے کھانے پینے میں پریشانی نہیں ہوتی ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں