ھفتہ, 20 اپریل 2024


پاکستانی نژاد برطانوی باکسریورپی چیمپئن بن گئے

 پاکستانی نژاد برطانوی باکسر حمزہ شیراز ڈبلیو بی او سپر ویلٹر ویٹ کیٹگری میں یورپی چیمپیئن بن گئے۔
 
باکسر حمزہ شیراز حریف برطانیہ ہی کے ریان کیلی کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کر نے کے بعد ‎ ٹاپ 15 میں آگئے ہیں۔
 
واضح رہے کہ 20 سالہ حمزہ کے پروفیشنل کیرئیر کی یہ دسویں فائٹ تھی جب کہ نوجوان باکسر حمزہ شیراز  اب تک اپنے تمام مقابلوں میں ناقابل شکست رہے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment