ھفتہ, 20 اپریل 2024


ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی رینکنگ پربھی اثراندازہونے لگی

کراچی: آسٹریلیا سے سیریز میں 0-2 کی شکست نے گرین کیپس کو آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر دھکیل دیا جب کہ بھارت بدستور پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے اور انگلینڈ تیسرے درجے پر براجمان ہیں۔
 
آئی سی سی نے پاک، آسٹریلیا سیریز کے اختتام پر ٹیموں کی نئی عالمی درجہ بندی جاری کردی، مطابق پاکستانی ٹیم تنزلی کے بعد آٹھویں پوزیشن پر چلی گئی، اسے آسٹریلیا سے سیریز کے دونوں میچز میں اننگز سے شکست ہوئی۔
 
 
رواں برس پاکستان کرکٹ ٹیم کیلیے بہتر نہیں رہا، جنوبی افریقہ کے ٹور میں بھی ناکامی ملی،آسٹریلیا کیخلاف یواے ای میں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا رہا تھا،انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں بھی گرین شرٹس ناکام رہے، ورلڈ کپ میں بمشکل تمام پانچویں نمبر پر اختتام کیا تھا۔
 
سری لنکا کیخلاف ٹی 20 ہوم سیریز میں بھی وائٹ واش کی خفت کا سامنا رہا،آسٹریلیا کے دورے میں بھی ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، برسبین میں اسے اننگز اور5 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا،اب ایڈیلیڈ میں بھی اننگز اور48رنز کی ہار مقدر بنی، رینکنگ ٹاپ 10 میں اب پاکستانی ٹیم بنگلہ دیش اور افغانستان سے ہی آگے ہے۔
 
بھارت پہلے ، نیوزی لینڈ دوسرے، انگلینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، سری لنکا چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر براجمان ہیں، زمبابوے 11 اور آئرلینڈ 12 ویں پوزیشن پر ہے

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment