جمعرات, 25 اپریل 2024


پی سی بی نےشائقین کرکٹ کےلئےاسٹیڈیم کےدروازےمفت میں کھول دیئے

راولپنڈی: شائقین کرکٹ کیلئے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھل گئے
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کے لیے فری انٹری کے ساتھ راولپنڈی اسٹیڈیم کے دروازے کھول دیئے۔
 
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک سری لنکا ٹیسٹ کے دوران شائقین کرکٹ کی دلچسپی کے لیے پہلے ٹکٹ کی کم از کم قیمت 50 روپے مقرر کی تھی۔
 
لیکن دوسرے روز پی سی بی نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری کر دیا ہے جس کے بعد امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد گراؤنڈ کا رخ کرے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment