جمعہ, 01 جولائی 2022


19 دسمبرسےکراچی میں کرکٹ کامیدان سجےگا

کراچی: پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے کراچی میں تیاریوں کا آغاز ہوگیا،ٹیسٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت ترین حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے،دو اعلیٰ سطح سیکیورٹی اجلاس منعقد ہوئے،ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں مختلف امور کا جائزہ لیا گیا۔
 
میجر جنرل عمر احمد بخاری نے سیکیورٹی انتظامات کاجائزہ لیا،طے پایا کہ میچ کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کا اہتمام کیا جائے گا،اجلاس میں متعلقہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مختلف فیصلے کیے گئے۔
 
دوسری جانب نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹیسٹ میچ کی میزبانی کیلیے تیاریوں کے سلسلے میں کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت انتظامات کا جائزہ اجلاس ہوا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز، سیکیورٹی ادارے، رینجرز ،سندھ اور ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام ،پی سی بی نمائندے، واٹر بورڈ ،کے ایم سی ،کے الیکٹرک اور دیگر اداروں کے حکام بھی موجود تھے،پاکستان سری لنکا ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 19سے 23دسمبر تک نیشنل اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment