Print this page

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 ,پاکستان کی شاندارجیت

آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2020 میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو8 وکٹ سے شکست دیدی
 
کیریبیئن ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 124 کا مجموعہ حاصل کیا، سٹیفنی ٹیلر اور شیمین کیمپبیلی نے 43،43 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے سوا صرف ایک کھلاڑی لی این کیربی (16) ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکیں، ڈیانا بیگ، ایمن انور اور نداڈار نے 2،2 شکار کئے جب کہ ایمن امین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
 
ہدف کے تعاقب میں جویریہ خان(35) نے پاکستان کو اچھا آغاز فراہم کیا، بعد ازاں منیبہ علی 25 رنز بناکر آﺅٹ ہوئیں تو ٹوٹل 77 تھا، بسمعہ معروف اور ندا ڈار نے پر اعتماد بیٹنگ سے فتح کی جانب سفر جاری رکھا،پاکستان نے ہدف 10گیندیں قبل عبور کرکے 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی، بسمعہ معروف38 اور ندا ڈار 18پر ناقابل شکست رہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں