جمعرات, 25 اپریل 2024


کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نےامید ظاہر کی ہے کہ آئندہ میچز میںبھرپور کم بیک کریں گے

لاہور قلندرز کے خلاف میچ کی اختتامی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے عماد وسیم نے کہا کہ پچ بہت اچھی تھی اور بین ڈنک نےاچھا کھیل پیش کیا۔عماد وسیم نے کہا کہ میچ جیتنےہیں تو کیچ پکڑنے ہوں گے، ٹیم بہت مضبوط ہے اور بھرپورکم بیک کریں گے۔

کنگز کے کپتان نے کہا کہ لاہور کے کراؤڈ کا شکریہ انہوں نےبہت سپورٹ کیا، ہم ہوم گراونڈ میں جا کر بہترین کھیل پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کی مہم میں کراچی کنگز اگلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف 12 مارچ کو کراچی کے میدان پر کھیلے گی جب کہ 14 مارچ کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے کراچی میں ہی مدمقابل ہو گی۔پی ایس ایل کے 23 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment