ھفتہ, 20 اپریل 2024


افتتاحی میچ میں پشاورزلمی کےکپتان کوآئسولیشن میں بھیج دیا

کراچی: پی ایس ایل 6 کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی کو کپتان وہاب ریاض کا ساتھ حاصل نہیں ہوگا۔

پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے کوچ ڈیرن سیمی کے ہمراہ بائیوسیکیور زون سے باہر موجود اونر سے ملاقات کر لی تھی۔ یہ واقعہ گذشتہ روز پریکٹس میچ کے دوران پیش آیا جس کے باعث ہفتے کو ٹرافی کے ساتھ ٹیم کا فوٹو شوٹ بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

پی سی بی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ایک ٹیم کے پلیئر اور آفیشل کو بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے پر تین روز کے لیے آئسولیشن میں بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں نے بائیو سیکیور ببل سے باہر تیسرے فرد سے ملاقات کی تھی جب کہ اسکواڈ دوبارہ جوائن کرنے سے قبل دونوں کے 2 منفی ٹیسٹ نتائج لازمی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وہاب ریاض کی جگہ اتوار کو لاہور قلندرز سے میچ میں پشاور زلمی نئے کپتان کا فیصلہ ہفتے کو ہی کرے گی۔ شعیب ملک ممکنہ امیدوار میں نمایاں ہیں۔

دوسری جانب ایک اور فرنچائز کے پلیئر کا دوسرا ٹیسٹ بھی مثبت آیا ہے البتہ چونکہ وہ پہلے ہی آئسولیشن میں ہے اس لیے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment