اتوار, 11 اپریل 2021


پاکستان سپرلیگ کےچھٹےسیزن میں بابراعظم ٹاپ اسکورربن گئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے سیزن میں بابراعظم ٹاپ اسکورر بن گئے۔

انھوں نے کامران اکمل کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف اننگزمیں بابر اعظم نے41رنز مکمل کرتے ہی کامران اکمل کو پیچھے چھوڑ دیا،وکٹ کیپر بیٹسمین نے 1579رنز جوڑے ہیں۔

بابر اعظم نے سرفہرست آنے کے بعد مزید 21رنز کا اضافہ کیا،نمایاں اسکوررز کی فہرست میں شین واٹسن تیسرے نمبر پر ہیں.

آسٹریلوی آل راؤنڈر نے 1361رنز بنائے تھے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment