ھفتہ, 20 اپریل 2024


پی ایس ایل7: لاہورقلندرزکےنئےکپتان مقرر

لاہور: لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 7 کیلیےنیا کپتان مقرر کردیا۔

لاہور قلندرز کے نئے کپتان شاہین آفریدی کومقرر کوکرتے ہوئےسی او او ثمین رانا کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹیلنٹ کو گروم کرنے کا عزم لیے میدان میں آئے تھے، شاہین آفریدی کو قیادت سونپ کر اس سمت میں بڑا قدم اٹھانے جارہے ہیں۔

شاہین شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم ایک فیملی کی طرح ہیں، لاہور قلندرز کیلیے ہمیشہ سو فیصد دینے کی کوشش کی، بطور کپتان بھی یہی کروں گا، سب کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کرکٹر کو اتنی جلدی گروم ہوتا نہیں دیکھا، اچھی سوچ اور اچھے انسان ہیں، ایسے لوگ ہی لیجنڈ بنتے ہیں،میرے لیے آج بہت خوشی کا دن ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment