بدھ, 17 اپریل 2024


بنگلادیش کرکٹ ٹیم کےآل راؤنڈرشکیب الحسن کوروناوائرس کاشکار

بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شکیب الحسن کورونا وائرس کا شکارہوگئے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے آل راؤنڈر شکیب الحسن کے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی تصدیق کردی ہےجس کے بعد اب شکیب الحسن سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

خیال رہےکہ سری لنکن ٹیم اس وقت بنگلادیش کے دورے پر موجود ہے جہاں اس نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 مئی سے چٹاگانگ میں کھیلاجائےگا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment