Print this page

سہ فریقی سیریزمیں شرکت کیلیےقومی اسکواڈ لاہورسےبراستہ دبئی روانہ

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے دورہ نیوزی لینڈ کیلیےروانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق سہ فریقی سیریز میں شرکت کیلیے قومی اسکواڈ لاہور سے براستہ دبئی، نیوزی لینڈ روانہ ہو گیا۔ قومی اسکواڈ میں 16 کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے 13 ارکان شامل ہیں، پیسر نسیم شاہ نے قومی اسکواڈ کو لاہور ایئرپورٹ پر جوائن کیا۔

قومی اسکواڈ 4 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ پہنچے گا، سہ فریقی سیریز میں پاکستان کے علاوہ بنگلادیش اور میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں