Print this page

پاکستان اورنیوزی لینڈکےپہلےسیمی فائنل کےلئےمتنازعہ فیصلےکرنےوالےامپائرکاانتخاب

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی20 ورلڈکپ سیمی فائنلزکیلئے امپائرز کے ناموں کا اعلان کردیا۔

ماریس ایرسمس اور رچرڈ النگورتھ فیلڈ امپائرز جبکہ رچرڈ کیٹل بروگ تھرڈ کل پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیمی فائنل میچ میں آفیشل ہوں گے، ایرسمس کے ورلڈکپ میں کئی فیصلے زیر تنقید آئے ہیں۔

جمعرات کے روز بھارت اور انگلینڈ کے سیمی فائنل کو سپروائز کرنے کیلیے کمار دھرماسینا اور پال رائفل کا تقرر ہواہے، کرس گیفنی تھرڈ امپائر ہوں گے، 13 نومبر کو میلبرن میں شیڈول فائنل کے میچ آفیشلز کا اعلان بعد میں ہوگا۔

قبل ازیں بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازع نوبال دینے پر ایک بار پھر آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس تنقید کی زد میں آئے تھے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں