Print this page

ٹی10لیگ میں قومی ٹیم کےمڈل آرڈربیٹرافتخاراحمد کی جارحانہ بیٹنگ

ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات کی ٹی10 لیگ میں قومی ٹیم کے مڈل آرڈربیٹرافتخار احمد نےدھماکے دار انٹری دیدی۔

گزشتہ روز بنگلال ٹائیگرز کی نمائندگی کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد نے 5 چوکوں اور 8 چھکوں کی مدد سے 30 گیندوں پر 83 رنز بناڈالے۔افتخار نے 2 اوورز میں 41 رنز کے عوض انگلینڈ کے باؤلر رچرڈ گلیسن کو نشانہ بنایا۔

32 سالہ کرکٹر کی جارحانہ اننگز کی بدولت بنگلہ ٹائیگرز نے 10 اوورز میں 133 رنز بنائے، ہدف کے تعاقب ابوظہبی بُلز 121 رنز بناسکی۔دوسری جانب افتخار کی 83 رنز کی اننگز کھیل کر رواں سیزن میں سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز افتخار احمد نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ ٹی10 جیسے تیز ترین فارمیٹ میں دنیا کے مشہور ترین کھلاڑی شامل ہیں جن کی وجہ سے ٹیموں کے مابین سخت مقابلہ سازی کا رجحان موجود ہے اور اچھی کرکٹ کھیلی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ٹی10 لیگ کا آغاز 23 نومبر کو ہوا تھا جبکہ فائنل 4 دسمبر کو زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں