Print this page

بابراعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سےزائدرنزکرنےوالے پاکستانی بن گئے

پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔

بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل 50 سے زائد رنز کرنے والے پاکستانی بن گئے، کراچی ٹیسٹ میں نصف سنچری بابر کی اس سال میں 23 ویں انٹرنیشنل ففٹی ہے۔

اس سے قبل مصباح الحق نے2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیاں اسکور کی تھیں، بابر کی 23 ففٹی پلس میں سات سنچریاں اور سولہ نصف سنچریاں شامل ہیں۔

بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں9، ون ڈے میں8 اور ٹی ٹوئنٹی میں 10 ففٹی پلس رنز اسکور کیے۔

سری لنکا کے کھلاڑی کمار سنگاکارا نے 2014 میں25 جب کہ رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 ففٹی پلس اسکور کیے تھے، بھارت کے سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ بھی ایک کیلنڈر سال میں 23، 23 ففٹی پلس کرچکے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں