Print this page

کیویز پر جھپٹنے کا عزم لیے شاہین نیوزی لینڈ کیلئے روانہ

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) کیویز پر جھپٹنے کا عزم لیے شاہین براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہو گئے ہیں جہاں قومی ٹیم 3 ٹی ٹوئنٹی اور 3 ون ڈے میچز کھیلے گی۔

 

قومی ٹیم کے کھلاڑی کراچی کے ایئرپورٹ سے علی الصبح دبئی کے لئے روانہ ہوئے، سڈنی میں مختصر قیام کے بعد شاہین نیوزی لینڈ پہنچیں گے۔ شاہد آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں، دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ، احمد شہزاد، محمد عامر، صہیب مقصود، سرفراز احمد، عمر اکمل، عمر گل، وہاب ریاض، محمد رضوان اور دیگر شامل ہیں۔

 

پاکسان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 15 جنوری کو ہوگا جب کہ ون ڈے اسپیشلسٹ اظہر علی، اسد شفیق، محمدعرفان، راحت علی اور ظفر گوہر 16 جنوری تاریخ کو نیوزی لینڈ کے لئے روانہ ہوں گے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں