×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45
 Print this page

پہلا ٹی ٹوئنٹی، شاہینوں کی فتح

 

ایمز ٹی وی(کھیل) آکلینڈ کے ایڈن پارک میں کھیلے گئے میچ میں شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز کو جیت کے لئے 172 رنز کا ہدف دیا لیکن نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 20 ویں اوور میں 155 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور اس طرح پہلے میچ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد کیویز کو 16 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن سب سے زیادہ 70 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کولن منرو نے بھی 56 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، دونوں کھلاڑیوں کو وہاب ریاض نے پویلین کی راہ دکھائی۔ کین ولیمسن اور کولن منرو کے علاوہ صرف ایک کیوی کھلاڑی میٹ ہنری ہی ڈبل فیگر میں داخل ہو سکے اور انھوں نے 10 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 3، شاہد آفریدی اور عمر گل نے 2، 2 جب کہ عماد وسیم اور ساڑھے 5 برس بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپس آنے والے فاسٹ بولر محمد عامر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ساڑھے 5 سال بعد قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے فاسٹ بولرمحمد عامرنے وائڈ بال کروا کر اپنی واپسی کی جب کہ عمر گل نے بھی کئی سال آرام کے بعد کم بیک کیا۔ محمد عامرنے اپنی صلاحتیوں کا لوہا ایک بار پھرمنوایا اور جارحانہ بولنگ کی بدولت کیویز بلے بازوں کو پریشان کرتے رہے جب کہ ایک موقع پرمحمد عامر کی گیند پر کین ولیمسن نے ہوا میں گیند کو اچھالا اور گیند کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھوں میں پہنچی لیکن وہ کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں