Print this page

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

 

شاہینوں اور کیویز کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی ہیملٹن کے سیڈن پارک میں کھیلا جائے گا جہاں آفریدی الیون سیریز میں فیصلہ کن برتری جب کہ ولیمسن الیون سیریز میں واپسی کے لئے سر دھڑ کی بازی لگانے کے لئے تیار ہیں۔ قومی ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جب کہ میزبان ٹیم میں تجربہ کار مڈل آرڈر بلے باز روس ٹیلر کی واپسی کا قومی امکان ہے، اس کے علاوہ میک کلنگھن کی کیوی ٹیم میں واپسی ان کی فٹنس سے مشروط ہے۔

پاکستان کے ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹیم کے اعتماد کی مکمل بحالی کیلیے سیریز میں فتح ضروری ہے جب کہ کیوی کوچ مائیک ہیسن کو آفریدی کی فارم کا خوف ستانے لگا ہے اور وہ کہتے ہیں کہ اگر آفریدی پر قابو پانے کے لئے پلان پر عمل درآمد نہ کیا گیا تو یہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ آکلینڈ میں کھیلے جانے والے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 16 رنز سے شکست دی تھی۔ پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں