جمعہ, 19 اپریل 2024


ابو ظہبی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے ابتدائی چار کھلاڑی آؤٹ

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے 566 کے جواب میں نیوزی لینڈ کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہے اور صرف 132 رنز کے عوض اس کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو چکے ہیں۔

اس سے قبل پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے صرف تین وکٹیں کھوکر 566 رنز کا پہاڑ  جیسا سکورکھڑا کر دیا تھا اور نیوزی لینڈ کو صرف سات اوورز کھیلنے کا موقع مل سکا تھا اور نیوزي لینڈ نے دوسرے دن کے کھیل کے خاتمے تک 15 رنز بنائے تھے جبکہ اسکی کوئی وکٹ نہیں گری تھی۔

تیسرے روز کے کھیل میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز برینڈن میک کلم اور ٹام لیتھم نے محتاط انداز میں اپنی اننگز کی ابتدا کی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے پہلے گرنے والی وکٹ میک کلم  کی تھی جو 18 رنز بنا کر ذوالفقار بابر کی گیند پر یونس خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جبکہ ان کے بعد آنے والے کے سی ولیم سن کو راحت علی نے کلین بولڈ کر دیا، اینڈریسن 48 رنز بنا کر راحت علی کا شکار بنے۔

اس وقت لیتھم اور نیشام کریز پر موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment