Print this page

آئی سی سی ون ڈے ریٹنگ۔۔۔قومی تیم کی پوزیشن

ایمزٹی وی(اسپورٹس) نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا ، دوسری جانب گرین شرٹس آخری دس میں سے سات ون ڈے سیریز ہارنے کے بعد رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود ہیں ۔ نیوزی لینڈ نے آک لینڈ میں تین وکٹ سے کامیابی سمیٹ کر ایک اور ون ڈے سیریز اپنے نام کی ، کیویز آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے بعد تیسری پوزیشن پر پہنچ گئے ۔ میکولم الیون اکتوبر دو ہزار چودہ سے ہوم سیریز میں ناقابل شکست ہے ۔ دوسری جانب پاکستان کو آخری دس میں سے سات ون ڈے سیریز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، کیویز کے ہاتھوں شکست کے بعد رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر موجود گرین شرٹس کے صرف ستاسی ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔  پے در پے شکستوں نے ہیڈ کوچ وقار یونس کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے ۔  

پرنٹ یا ایمیل کریں