جمعرات, 25 اپریل 2024
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 45


آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر کا شرمناک کام، چھ ماہ کی پابندی عائد

 
ایمز ٹی وی (کھیل)آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شرطیں لگائیں، الزام ثابت ہونے کے بعد ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی. کرکٹ آسٹریلیا نے شرطیں لگانے پر خاتون کرکٹر پیپا کلیری کو بطور سزا چھ ماہ کی پابندی کا پروانہ تھما دیا ہے ۔
مغربی آسٹریلیا کی خاتون کرکٹر پر الزام تھا کہ انہوں نے نومبر میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں شرطیں لگائیں ، کھلاڑی پر الزام ثابت ہونے کے بعد آسٹریلین کرکٹ بورڈ نے ان پر چھ ماہ کی پابندی عائد کر دی ہے ۔
کرکٹ آسٹریلیا کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں شرطیں لگانا منع ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی کھلاڑی کیخلاف بھرپور ایکشن لیا جائیگا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment