Print this page

ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی نئی رینکنگ جاری

ایمزٹی وی (اسپورٹس) ویمن ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹینس رینکنگ جاری کردی ہے۔ٹینس ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ ویمن رینکنگ میں امریکا کی سیرینا ویلیمز نو ہزار 245 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جبکہ جرمنی کی انجلیک کربر دوسری اور رومانیہ کی سیمونہ ہیلپ تیسری پوزیشن پر فائز ہیں جبکہ سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا سات سال میں ٹاپ ٹین رینکنگ میں آنے والی سب سے نوجوان کھلاڑی بن گئی ہیں۔ بلینڈا تین ہزار تین سو پانچ پوائنٹس کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں جبکہ ڈبلز رینکنگ میں ٹائٹل پر ٹائٹلز جیتنے والی جوڑی ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں