بدھ, 24 اپریل 2024


شاہین اور بنگال ٹائیگرز مدِ مقابل

ایمزٹی وی (اسپورٹس)شیر بنگلہ اسٹیڈیم ڈھاکا میں پاکستان اور میزبان بنگلہ دیش ایشیاء کپ کے اہم مقابلے میں آج ٹکرائیں گے تفصیلات کے مطابق  میزبان ٹائیگرز نے ایونٹ میں4 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں جبکہ پاکستان کے 2پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کو پہلے میچ میں بھارت کے مقابل 5وکٹوں سے شکست ہوئی، بعد ازاں یو اے ای کی کمزور ٹیم کیخلاف 7وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جاسکتی ہے،ٹائیگرز کی کارکردگی میں گزشتہ کچھ عرصے میں کافی بہتری آئی ہے واضح رہے دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹی ٹوئنٹی میچ گزشتہ سال 24 اپریل کو کھیلا گیا جس میں پاکستان ٹیم کو 7وکٹوں سے شکست ہوئی، واحد ناکامی کا شکار ہونے والی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی  تھے، اس سے قبل ایک میچ میں وہ سرخرو بھی ہوئے تھے، شعیب ملک کی قیادت میں قومی ٹیم نے 3میچ کھیلے اور تینوں میں کامیابی حاصل کی، محمد حفیظ 2، مصباح الحق ایک مقابلے میں کپتان تھے۔ دوسری جانب میزبان ٹیم کا میچ ہونے کی وجہ سے اسٹیڈیم میں ریکارڈ تماشائیوں کی آمدمتوقع ہے، اس لیے سیکیورٹی کے بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کمانڈوز کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں، میچ پر اینٹی کرپشن یونٹس کی بھی نظرہوگی.

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment